نیکوٹیکس کا استعمال اور فوائد
آج میں آپ کو نیکو ٹیکس کا صحیح استعمال اور فوائد بتانے
لگا ہوں،نیکوٹیکس ایک ایسی ببل گم ہے جس کی مدد سے آپ نشہ ،سگریٹ نوشی وغیرہ آسانی
سے چھوڑ سکتے ہیں ،اور اپنی زندگی اچھے طریقے سے گزار سکتے ہیں۔
نکوٹین :
نیکو ٹیکس کو جاننے سے پہلے نکوٹین کے بارے میں جاننا بہت
ضروری ہے،نکو ٹین ایک ایسا زہریلا جراثیم ہے جو سگریٹ اور نشہ والی تمام چیزوں میں پایا
جاتا ہے ، جب کو ئی انسان نشے کا عادی
بنتا ہے تو اس کا جسم نکوٹین کا عادی بن جاتا ہے ۔
ایک دن میں جوبندہ 20 یا اس سے زیادہ سگریٹ پیتا ہے، تو ایک دن
میں 4 سے 5 نیکوٹیکس ببل گم استعمال کرے۔جیسے جیسے دن گزرتے جائیں تو مقدار کم
کرتے جائیں۔
نیکو ٹیکس کا صحیح استعمال:
نیکو ٹیکس ببل گم منہ میں رکھ کر چبائیں اور یاد رکھیں کہ
تھوک پیٹ کے اندر نہ جائے،3 سے 4 منٹ چبانے کے بعد آ پ کو نکوٹین کا ذائقہ آنے لگ
جائے گا۔پھر ببل گم کو نسوار کی طرح منہ کے
ایک سائیڈ پر رکھ لیں۔جب آپ کو لگے کہ نکوٹین کا اثر ختم ہونے لگ گیاہے تو
پھر سے ببل گم کو چبانے لگ جائیں اور منہ میں رکھ لیں۔اس طریقے سے آپ نشے کوبا
آسانی سے چھوڑ سکتے ہیں۔
نوٹ: اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شئیر کریں تاکہ کسی کا
فائدہ ہوجائے۔
Post a Comment